جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا
ویب ڈیسک جمعرات  24  اکتوبر  2019ء
پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے۔
لیگ اسپنرآئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ اسپنر نے ورلڈکپ کے سات میچوں میں نوشکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا۔
شاداب خان  نے سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاونٹی کھیلنے کے موقع کا منظر تھا۔ آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔
سرے نے پہلی بار 2003 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ  2013 میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں، ان کے آنے سے ہماری ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: