جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
نامیاتی مائع کھاد کے پاکستان میں کامیاب تجربات
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
 لاہور: پاکستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور زیر کاشت زمینوں کی زرخیزی بڑھانے کے لیے ’نامیاتی مائع‘ یعنی آرگینک لیکیوڈ کھاد کے استعمال کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔
آرگینک لیکیوڈ کی تھوڑی سی مقدار پانی میں شامل کرکے زمیں کو سیراب کرنے سے وہاں کینچوے پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو زمین کی زرخیزی بڑھا کر اسے قابلِ کاشت بنا دیتے ہیں۔ اس کے استعمال سے زیادہ بہتر اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کے کامیاب تجربات کیے جاچکے ہیں، آرگائنک لیکیوڈ سے دو اور تین ایکڑ رقبے پر باغات تیار کرکے ہاؤسنگ اسکیموں کی طرح  فروخت کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
لاہور میں ایک نجی کمپنی نے 6 سال کی محنت اور تجربات سے ایسی مائع نامیاتی کھاد بنائی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف بنجر، کلرزدہ اور ریتیلی زمین کو قابل کاشت بنایا جارہا ہے بلکہ پہلے سے زیرکاشت زمینوں کی زرخیزی بھی بڑھ جاتی ہے۔ لاہور، قصور، پاکپتن ، ساہیوال ، چکوال، جوہر آباد، خوشاب، کہوٹہ، نارووال اور ظفر وال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس آرگائنک لیکیوڈ کھاد کے استعمال کے کامیاب تجربات کیے گیے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: