جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
عمران اشرف کی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارکے ساتھ فلموں میں انٹری
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
کراچی: ڈراما سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعمران اشرف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارکے ساتھ فلموں میں انٹری دینے جارہے ہیں۔
نامورپاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی ہے جس میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار عمران اشرف کے ساتھ فلم ’’دم مستم‘‘ بنارہے ہیں۔ عدنان صدیقی نے لکھا میں کب سے آپ سب کے ساتھ یہ خبر شیئرکرنے کے انتظار میں تھا اور اب بالآخر انتظار ختم ہوا۔
عدنان صدیقی نے کہا ہماری پروڈکشن کمپنی سیریل انٹرٹینمنٹ اپنا پہلا پراجیکٹ فلم ’’دم مستم‘‘ کے نام سے بنارہی ہے۔ جس میں پاکستان کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کرتے نظر آئیں گے جب کہ ان کے مقابل اداکارہ امر خان مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یہ پراجیکٹ بھی امر خان نے ہی تحریر کیا ہے۔
عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ فلم میں اداکار عمران اشرف اورامرخان کے ساتھ سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹارمومن ثاقب بھی انٹری دینے جارہے ہیں۔ مومن ثاقب کو ورلڈ کپ کے دوران سوشل میڈیا پر اُس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر روتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو کرکٹ چھوڑ کر دنگل کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: