جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
فلموں میں آتے ہی سارے اداکاروں کی چھٹی کردوں گا، عامرلیاقت
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
کراچی: نامورپاکستانی سیاستدان، میزبان اورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں اورفلموں میں آتے ہی تمام پاکستانی اداکاروں کی چھٹی کردیں گے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلمیں بہت جلد آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی فلمیں آتے ہی پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے تمام ٹی وی اداکاروں کی چھٹی ہوجائے گی۔
عامرلیاقت نے حال ہی میں اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ساتھ حدیقہ کیانی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ فلموں میں بھی آنے والے ہیں اور ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں۔ جس پر میزبان حدیقہ کیانی نے کہا میں اس حوالے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہی تھی کیونکہ مجھے آپ کے اندر اداکاری کے جراثیم بھی نظر آرہے ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا میں تین فلموں میں کام کررہاہوں اور آپ کو یہ بتادوں کہ جتنے ٹی وی فنکار فلمیں کررہے ہیں سب کے سب گھر بیٹھ جائیں گے۔ عامر لیاقت کے اس دعوے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عامر لیاقت نے کہا میری ہر کسی نے حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے ہمیشہ خود کو منوایا ہے۔
عامر لیاقت نے اپنی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو برا دکھایا جاتا ہے لیکن ہم اپنی فلم میں بھارت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ کس طرح خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی ایک اور فلم صوفی ازم سے متعلق ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: