جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ثنا میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ وصول کرلیا
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
نیویارک میں ہونے والی تقریب میں ثنامیر کو یہ ایوارڈ دیا گیا، وہ ایوارڈ پانے والوں میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون ہیں۔ اس موقع  پر ثنامیر نے علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری، کا خاص طورپر ذکرکیا اور اسے اپنے اوردوسروں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔
سابق کپتان نے اس ایوارڈ کو تین اہم حوالوں سے منسوب کرتے ہوئے  ان بچوں اور بچیوں کے نام کیا جو حالت جنگ، شورش زدہ علاقے  میں مقیم ہیں، جن کو تعلیم، کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع میسر نہیں، خاص طورپر انہوں نے کشمیر کا حوالہ دیا کہ اگر وہ  پاکستان کے بجائے کشمیر میں پیدا ہوتیں تو آج اس مقام پر نہ پہنچ پاتیں۔
ثنامیر نے یہ ایوارڈ ان لڑکیوں سے بھی منسوب کیا جو کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے  قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دنیا کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کی آواز بلند کرنے والوں کے نام بھی یہ ایوارڈ کیا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: