جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
باؤنسی پچز پر کینگروز کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں، بابراعظم
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
 لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کا امتزاج ہے اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ 
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ 12 سال قبل اسی اسٹیڈیم میچ دیکھنے کیلیے آیا، اب یہاں بطور کپتان قومی ٹیم موجود ہوں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کا امتزاج ہے،  اچھی کرکٹ کھیلیں اور جیتیں گے، ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔
بابراعظم نے کہا ڈومیسٹک اور جونیئرسطح پر کپتانی کی، سینٹرل پنجاب ٹیم کو بولنگ کی وجہ سے شکستیں ہوئیں، کپتانی کی وجہ سے ذمہ داری بڑھ گئی، صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا،  ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں انفرادی کارکردگی کا گراف نہیں اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس دونوں پر توجہ دوں گا۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پچز پر باؤنس ہوگا،  تیاری کرلی ہے، ہماری پیس بیٹری بھی اچھی ہے، محمد عامر کیساتھ پرجوش پیسرز محمد موسی اور محمد حسنین بھی موجود ہوں گے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا موقع ملے گا، امام الحق بیک اپ میں ہوں گے۔  فخرزمان  کیساتھ اننگز کا آغاز خود کروں گا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: