جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک
ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
 نیویارک: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ نمک کھانے سے دماغ میں انتہائی مضر پروٹین ’ٹاؤ‘ جمع ہوجاتا ہے جو دھیرے دھیرے اکتساب (لرننگ) اور دماغی قوت (کوگنیشن) کو زوال پذیر کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے جن میں ڈیمنشیا اور دیگر دماغی عارضے سرِ فہرست ہیں۔
نیویارک میں وائل کورنیل میڈیسن میں واقع فائل فیملی برین اینڈ مائنڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر گیوسپ فیراکو اس تحقیق کے مصنف ہیں۔ انہوں نے تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ نمک کا بے تحاشہ استعمال ہمیشہ ہے دماغ کے لیے نقصاندہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اب اس کی سائنسی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ ایک طرح کا سالمہ (مالیکیول) اںٹرلیوکن 17 (آئی ایل 17) دماغی خلیات کو نائٹرک ایسڈ بنانے سے روکتا ہے۔ نائٹرک ایسڈ خون کو نالیوں کو وسیع کرتے ہوئے خون کے بہاؤ کو ممکن بناتا ہے ۔ اب اگر نائٹرک آکسائیڈ کم ہوجائے تو خون کے بہاؤ پر فرق پڑتا ہے۔ زیادہ نمک آئی ایل 17 کو بڑھاتا ہے اور نتیجے میں نائٹرک آکسائیڈ کم بنتا ہے جس کے بعد خون کے بہاؤ میں بھی 25 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
جب دماغ کو درست طریقے سے خون نہیں پہنچتا تو اس سے ڈیمنشیا ، پارکنسن، نسیان اور دیگر کئی امراض جنم لے سکتے ہیں۔
لیکن نئے تجربات سے مزید چونکا دینے والی بات سامنے آئی کہ درحقیقت رگوں میں بہتے خون کی فراوانی ہی نہیں بلکہ دماغ میں ٹاؤ نامی مضر پروٹین بھی کئی امراض کی وجہ بنتا ہے اور نمک کا اندھا دھند استعمال اس پروٹین میں اضافہ کرتا ہے۔ ٹاؤ کے ذرات جمع ہوکر لوتھڑے نما بن جاتے ہیں اور ذہنی صلاحیت متاثرکرنا شروع کردیتے ہیں۔
ڈاکٹر گیوسپ کے مطابق چوہوں پر کئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ زائد نمک کھانے سے ٹاؤ پروٹین دماغ میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یوں اس سے دماغ کی ان گنت صلاحیتیں متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس طرح نمک اور ٹاؤ کے درمیان براہِ راست تعلق پایا جاتا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: