جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بھارتی میڈیا کی ہالی وُڈ میں بھی رُسوائی، آرنلڈ نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
ہالی وُڈ میگا اسٹار آرنلڈ شوارزنگر نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے دورہِ ہندوستان کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ہالی وُڈ سُپر اسٹار آرنلڈ شواززنگر کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے اور اس دوران بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہونے والے ایک فٹنس مقابلے میں شریک بھی ہوں گے۔
تاہم آرنلڈ شواززنگر نے اپنے تازہ بیان میں بھارتی میڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے دورے کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ انڈین میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا  ‘میں اس سال بھارت نہیں آرہا ہوں۔ یہ جھوٹی خبر ہے۔ میرے پاس بھارت آنے کا وقت ہی نہیں ہے۔’
یاد رہے کہ آرنلڈ ایک بار پھر بڑے پردے  پر دشمنوں کے خلاف اپنا زور بازو آزماتے نظر آئیں گے۔ ان کی ٹرمینیٹر سیریز کا چھٹا حصہ “ٹرمینیٹر: ڈارک فیٹ” یکم نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔
ٹم ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونا اور نیٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: