جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
دورہ آسٹریلیا کیلیے منتخب نہ ہونے پرحفیظ سخت افسردہ
ویب ڈیسک ہفتہ   26  اکتوبر  2019ء
 لاہور:  دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب نہ ہونے پر سابق کپتان محمد حفیظ خاصے افسردہ ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی طرف سے مزید کھلینا چاہتا ہوں، مجھے امید تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب رہوں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا، سنا ہے پی سی بی نے مجھے اور شعیب ملک کو باہر رکھنے کی پالیسی بنائی ہے لیکن حکام اس حوالے سے کھلے عام بات کرنے کو تیار نہیں۔دورہ آسٹریلیا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں، پاکستان پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پریشر ہوگا، میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
تجربہ کار آل راونڈر نے کہا کہ مصباح الحق کیلیے دہری ذمہ داریوں پر پورا اترنا سخت چیلنج ہوگا، یقیناً انھوں نے سوچ سمجھ کر ہی اسے قبول کیا تھا، اگر میں مصباح کی جگہ ہوتا تو پہلے کوچنگ کا تجربہ حاصل کرتا، یہ بہت مشکل کام ہے اور آپ کو کئی سوالات کے جوابات دینا ہوتے ہیں، پاکستان کرکٹ کے معاملات ہمیشہ اندازوں سے زیادہ بہت پیچیدہ رہے ہیں۔
محمد حفیظ نے  ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان بابر اعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سخت دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کے بوجھ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس متاثر نہ ہو، میں نے بابر کو قیادت کرتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے کوئی رائے دینا مناسب نہیں سمجھتا، جب وہ میچز میں ذمہ داری نبھائیں گے تب ہی اندازہ ہوسکے گا کہ وہ کیسے کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: