جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ٹریفک جام سے بچنے کا بہترین طریقہ چیونٹیوں سے سیکھیے!
ویب ڈیسک اتوار  27  اکتوبر  2019ء
ٹریفک جام سے بچنے کا بہترین طریقہ چیونٹیوں سے سیکھیے!
پیرس: چیونٹیاں کہنے کو تو کیڑے مکوڑوں میں شمار ہوتی ہیں لیکن یہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بے مثال نظم و ضبط کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں جو ان کی چھوٹی بڑی بستیوں (کالونیوں) سے لے کر ہجوم کی صورت میں ایک سے دوسری جگہ حرکت کرنے تک میں دکھائی دیتا ہے۔
کسی جگہ سے گزرنے والی چیونٹیوں کی تعداد چاہے کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، مگر نہ وہ ایک دوسرے کا راستہ روکتی ہیں اور نہ ہی ان کی آمد و رفت میں ٹریفک جام کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔
لیکن ایک معمولی سا کیڑا یہ غیرمعمولی کام کیسے کرلیتا ہے؟ یہ جاننے کےلیے فرانسسیسی اور امریکی سائنسدانوں نے کچھ دلچسپ تجربات کیے۔ انہوں نے ’’ارجنٹینا اینٹس‘‘ کہلانے والی ننھی منی چیونٹیوں کو مختلف تنگ اور چوڑے راستوں سے گزار کر ان کی حکمتِ عملی کا مشاہدہ کیا۔
اس تجربے کےلیے انہوں نے ارجنٹینا چیونٹیوں کی ایک کالونی سے کچھ فاصلے پر چیونٹیوں کے کھانے کی کچھ چیزیں رکھ دیں جبکہ اس جگہ تک صرف ایک چھوٹا سا پل عبور کرکے ہی پہنچا جاسکتا تھا۔ تجربے کی غرض سے 5 ملی میٹر، 10 ملی میٹر اور 20 ملی میٹر چوڑے مختلف پل بنائے گئے جن پر ایک وقت میں 400 سے لے کر 25600 چیونٹیوں کی گنجائش تھی۔ 170 مرتبہ دوہرائے گئے ان مشاہداتی تجربات میں طاقتور کیمرا استعمال کرتے ہوئے تمام مناظر فلمائے گئے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: