جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ میں آرنلڈ اور لِنڈا ہیملٹن کی واپسی
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ میں آرنلڈ اور لِنڈا ہیملٹن کی واپسی
ہالی ووڈ: ایک مدت تک مداحوں کو یاد رہ جانے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹرمنیٹر ٹو‘ اپنی کہانی کا سلسلہ جوڑتے ہوئے جلد ہی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
آگر آپ نے 35 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹرمینیٹر ون‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’ آئی ول بی بیک‘ سنا ہے تو اب یہ جملہ نئی فلم میں درست ثابت ہوا ہے کیونکہ فلم کا سیکوئل یا تسلسل یکم نومبر کو ریلیز ہورہا ہے۔
ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ نامی اس سیکوئل میں آرنلڈ شوارزنیگر اور لِنڈا ہیملٹن دونوں ہی شامل ہیں۔ ان کی آمد سے ٹرمنیٹر کی دو کامیاب ترین فلموں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اگرچہ اس میں مستقبل کے انسانوں کو بچانے کا موضوع سب سے اہم ہے اور یہی وجہ اس فلم کے نام سے کئی دیگر فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔
اگرچہ اس میں نئے کردار اور نئے حیرت انگیز وژول افیکٹس اور اینی میشن آپ کی منتظر ہے تاہم آپ کے دونوں پسندیدہ کردار کسی میک اپ کے بغیر بہت بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس بار ٹرمنیٹر کا ہدف ایک لڑکی ڈینی ہے جس کا کردار نٹالیا رائس نے ادا کیا ہے اور ٹرمنیٹر کا کردار گھوسٹ رائیڈر کے مشہور اداکار گیبریئل لونا نے نبھایا ہے۔ اس بار62 سالہ لِنڈا ہیملٹن ڈینی کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ انسان دشمن روبوٹ تیزی سے اپنے کلون بناتے ہیں اور ان سے نہ رکنے والا تصادم فلم میں دیکھا جاسکے گا۔ فلم کے ہدایتکار ٹم ملر ہیں جبکہ پروڈیوسر جیمز کیمرون ہی ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: