جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی
برسلز: بریگزٹ ڈیل پر اختلافات اور تنازعات میں گھری برطانوی حکومت کو یورپی یونین کی جانب سے انخلاء کے لیے 31 جنوری 2020 تک کی مہلت مل گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے لکھا کہ یورپی یونین نے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کو جلد باضابطہ تحریری شکل میں جاری کیا جائے گا۔
برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کے ڈپلومیٹس کے برسلز میں ہونے والے اہم اور ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ برطانیہ کو 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے ہر حال میں انخلاء کرنا تھا جس کی ڈیڈ لائن خود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دی برطانوی وزیراعظم بریگزٹ ڈیل پر اپوزیشن کے علاوہ اپنے ساتھیوں کو بھی راضی نہیں کرسکے تھے جس کے بعد انہوں نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن نے مسترد کردیا تھا تاہم ان کی بریگزٹ ڈیل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست قبول کرلی گئی۔
واضح رہے کہ 2016 کے ریفرنڈم میں عوام نے یورپی یونین سے انخلا کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود بریگزٹ ڈیل پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے جس کی کوشش میں سابق وزیراعظم تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا اور موجودہ وزیراعظم کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: