جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
امریکا کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 80 جنگجو ہلاک
ویب ڈیسک پیر  28  اکتوبر  2019ء
امریکا کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 80 جنگجو ہلاک
کابل: افغانستان کے 2 صوبوں میں امریکا اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ فوجی کارروائی میں 80 طالبان جنگجو مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار اور فریاب میں امریکی فضائیہ نے افغان انٹیلی جنس ادارے کی معاونت سے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 80 جنگجو مارے گئے۔ اس دوران افغان فوج نے زخمی اور فرار ہونے والے طالبان جنگجوؤں کو قابو کیا۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میں 33 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ 47 جنگجو فریاب میں مارے گئے۔ افغان فوج نے زخمی جنگجوؤں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ قندھار میں جنگجوؤں نے ایک کامیاب کارروائی میں امریکی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام امریکی اہلکار مارے گئے، تاہم اس دعوے کی افغان حکومت یا امریکی حکام سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو آخری مرحلے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک بند کرنے کے بعد سے افغانستان میں صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: