منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
مسلسل دو مہینے تک سونے والی لڑکی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
مسلسل دو مہینے تک سونے والی لڑکی
کولمبیا: کولمبیا سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس کے متعلق نہ ہم  نے دیکھا اور سنا ہے۔ یہاں 17 سالہ لڑکی ایک ایسی کیفیت کی شکار ہے جسے ’سلیپنگ بیوٹی‘ کہتے ہیں اور وہ لڑکی لگاتار دو ماہ تک سوتی رہتی ہے۔
لیکن گہری نیند کے باوجود بھی لڑکی کو ہر دو سے تین گھنٹے بعد غذا کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے اس کی والدہ مائع غذا تیار کرتی ہے۔ اس مرض کو طب کی زبان میں کلائن لیون سنڈروم کا نام دیا گیا ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ طب کی تاریخ میں صرف 40 افراد ہی ایسے ہیں جو اس مرض کے شکار ہوئے ہیں۔
کولمبیا کے شہر اکاسیا میں رہنے والی یہ لڑکی بار بار گہری نیند میں چلی جاتی ہے۔ دو ماہ تک کی گہری نیند ان کے دل و دماغ اور دیگر اعصاب کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے اسی وجہ سے ایسے مریضوں کو طبی نگہداشت بھی ضروری ہوتی ہے۔ شارق کی والدہ مارلینی بار بار چند گھنٹوں کے بعد اس کے لیے مائع کھانا بناتی ہے۔ اتنی طویل نیند کی وجہ سے بچی جزوی یا مستقل طور پر یادداشت کی کمی کی شکار ہوجاتی ہے۔
گزشتہ برس وہ جون میں سوئی اور 48 روز بعد جاگی تو اس کی یادداشت غائب ہوچکی تھی۔ شارق خود کو بھی پہچان نہیں پارہی تھی۔ اس سے قبل وہ 60 دن کے لیے نیند میں جاچکی ہے۔ اس سال جنوری اور فروری کے دوران وہ 22 دن تک سوتی ہیں ۔ اس بار لڑکی کی ماں نے اپنی ملازمت کو خیرباد کہدیا تاکہ وہ اپنی بیٹی کے کھانے اور دیگر امور کا خیال رکھ سکے۔
2017 میں لڑکی کی والدہ کی درخواست پر شہر کے میئر نے ایک مکان دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ انہیں کرایہ نہ دینا پڑے لیکن یہ وعدہ اب تک وفا نہیں ہوا۔
شارِق کی والدہ نے صحت کے ذمے داران سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے غذائی سپلیمنٹ فراہم کرے ۔ ساتھ ہی انہوں نے بچی کی دماغی نگہداشت کی درخواست بھی کی تاکہ اس کا دماغ متاثر نہ ہو اور یادداشت برقرار رہے
واضح رہے کہ اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: