جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
مہوش حیات کا خود پرتنقید کرنے والوں کوکرارا جواب
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
مہوش حیات کا خود پرتنقید کرنے والوں کوکرارا جواب
کراچی: نامور اداکارہ مہوش حیات نے لوگوں کی ان کے بارے میں سوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے لوگوں کا ذہن اتناوسیع اور سوچ اتنی بڑی ہونی چاہئے کہ اس میں میرا آئٹم سونگ’’بلی‘‘اور تمغہ امتیاز دونوں فٹ آجائیں۔
رواں سال مہوش حیات کو شوبز انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا تاہم لوگوں کو انہیں تمغہ امتیازدیے جانے کا فیصلہ بالکل پسند نہیں آیا اورسول ایوارڈ دینے کے لیے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھل گیا تھا۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پرمہوش حیات کے ماضی میں کئے گئے آئٹم سونگ ’’بلی‘‘ اوردیگرگانوں کی ویڈیوزشیئر کراتے ہوئے نہایت غصے بھرے انداز میں انہیں تمغہ امتیازدینے کی مذمت کی تھی۔
دو ماہ قبل مہوش حیات نے بی بی سی اردو کودئیے گئے انٹرویو میں سماجی کے ساتھ سیاسی موضوعات پربھی سرگرم رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے آج کے دورمیں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں۔ بلکہ جو طاقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی ہے آپ اسے استعمال کرکے معاشرے اور دنیا  بھر میں بہتری لاسکتے ہیں۔
مہوش حیات نے یہ انٹرویو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکرتے ہوئے کہا کہ جہاں فنکاروں کو معاشرے کی بہتری کے لیے ہر موضوع پر کھل کر بات کرنی چاہیئے وہیں لوگوں کی سوچ بھی بہت اثر انداز ہوتی ہے۔ مہوش نے آئٹم سونگز کے حوالے سے خود پر تنقید کرنے والے لوگوں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی سوچ بڑی ہونی چاہیئے، اس میں اتنی جگہ ہونی چاہیئے کہ میرا آئٹم سونگ ’’بلی‘‘ اور تمغہ امتیاز دونوں فٹ آسکیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: