جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
چین کا ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
پاکستان کی نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔
بیجنگ: چین نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی ہر سطح پر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن ممالک سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ترک کردیں۔ 
ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے ایشیائی امور سے متعلق پالیسی ساز محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہاؤ وین نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں کرانے کی چند رکن ممالک کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چین پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔
ہاؤ ین نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے چند ممبر ممالک پاکستان کے خلاف سیاسی ایجنڈہ رکھتے ہیں اور چین ہر قسم کے سیاسی ایجنڈے کی مخالفت کرتا ہے، اس حوالے سے چین امریکا اور بھارت کو اپنے دوٹوک موقف سے آگاہ بھی کرچکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک ادارہ ہے جس کا مقصد کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ کرنا نہیں ہے، بلکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے معاملات پر ممالک کی مدد کرنا ہے اور اس تناظر میں تو  پاکستان کی نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں دوست ممالک اور حکومت کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیخلاف اقدامات کے باعث خاک میں مل گئی ہیں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھ کر مزید مہلت دیدی تھی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: