جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
مودی کو فضائی حدود کے استعمال سے روکنے پر پاکستان کیخلاف بھارتی درخواست مسترد
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارت نے پاکستان کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔
مونٹریال: انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے پاکستان کی جانب سے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے کیخلاف بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارت نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں پاکستان کیخلاف کارروائی کے لیے شکایت درج کرائی تھی۔ عالمی ادارے نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا۔

ترجمان انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ملکی اور فوجی سربراہان کو لے جانے والی پروازوں کو ’ریاستی ایئرکرافٹ‘ تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ ہم صرف سویلین پروازوں پر کسی حکومت کیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

رواں ماہ کی 28 تاریخ کو بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے فضائی سفر کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی تاہم پاکستان نے اجازت نہیں دی تھی۔ اس سے قبل ماہ ستمبر میں بھی پاکستان نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو دونوں بار 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: