جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پر پابندی عائد
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پر پابندی عائد
 دبئی: کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کے لیے ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ  کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کوڈ(اے سی سی) کی خلاف ورزی پر شکیب الحسن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے متعدد بار بکیوں کی آفرزکو رپورٹ نہیں کیا، شکیب الحسن نےجنوری 2018 میں سہ فریقی سیریز اور آئی پی ایل میں کرپشن کی پیشکش کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
شکیب الحسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔اعتراف جرم کی وجہ سے آئی سی سی نے ایک سال کی سزا معطل کردی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: