جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
 واشنگٹن: فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ 

ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے کیو آئی‘ نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے  آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے۔ جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے، بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: