جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شدید خود پسندی سے اعصابی تناؤ اور ڈپریشن میں کمی
ویب ڈیسک منگل  29  اکتوبر  2019ء
شدید خود پسندی سے اعصابی تناؤ اور ڈپریشن میں کمی
لندن: ویسے تو خود پسندی کو شخصیت کے منفی پہلوؤں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں 700 افراد پر کیے گئے ایک مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’شدید خود پسندی‘‘ والے مزاج سے نہ صرف اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی خاصے کم رہ جاتے ہیں۔

کوینز یونیورسٹی بیلفاسٹ، برطانیہ میں اسکول آف سائیکولوجی کے لیکچرار اور انٹریکٹ لیب کے سربراہ، ڈاکٹر کوستاس پاپا گیورگیو نے اپنے تازہ تحقیقی مقالوں میں بتایا ہے کہ خود پسندی یا نرگسیت کی ایک قسم ’’شدید خود پسندی‘‘ میں مبتلا افراد میں اعصابی تناؤ کم رہتا ہے جبکہ وہ بدترین حالات میں بھی بہت کم ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔

شدید خود پسندی یا ’’گرینڈوئز نارسسزم‘‘ میں انسان خود کو سب سے زیادہ اہم سمجھتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے جیسے اس کے بغیر دنیا کا چلنا محال ہے۔ اپنے مقابلے میں دوسرے اسے حقیر نظر آتے ہیں جبکہ اسے اپنا مقام و مرتبہ سب سے بلند محسوس ہوتا ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ شدید خود پسندی میں مبتلا انسان اتنی زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوتا ہے کہ وہ کسی کو اپنا حریف بننے کے قابل ہی نہیں سمجھتا۔
لیکن اپنے اسی رویّے کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کی مشکلوں کو بھی بہت حقیر جانتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ وہ ان مشکلات پر قابو پاسکتا ہے؛ اور اپنے تمام مسائل بخوبی حل کرسکتا ہے۔

یہ کیفیت حقیقی ہو یا غیر حقیقی، لیکن اس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس شخص پر اعصابی تناؤ کا حملہ بھی بہت کم ہوتا ہے اور نتیجتاً وہ ڈپریشن کا شکار بھی بہت کم ہو پاتا ہے۔

شدید خود پسندی کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہوئی مذکورہ تحقیق ’’پرسنیلٹی اینڈ انڈیویجوئل ڈفرینسز‘‘ اور ’’یورپین سائیکیٹری‘‘ نامی ریسرچ جرنلز کے تازہ شماروں میں شائع ہوئی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: