جمعرات  14  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
ویب ڈیسک ہفتہ   05  اکتوبر  2024ء
واشنگٹن: گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی کی حامل متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے جسے ادارے نے اب تک کی سب سے اہم سرچ اپ ڈیٹس میں سے قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حالیہ فیچرز ان فیچرز میں برطانیہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر گوگل ایپ کے صارفین کو کسی چیز طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکیں گے۔

گوگل نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا، یعنی AI  ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسمارٹ فونز میں مختلف اپ ڈیٹس دنیا کی بڑی ٹیک فرموں کے درمیان ایک دوڑ ہے تاکہ موجودہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے جنریٹو اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں اور ساتھ ہی نئے صارفین کو بھی شامل کیا جا سکے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: