منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لاقانونیت آئین شکنی اور جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور احتجاج
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  05  اگست  2025ء
پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ نارووال کے جنرل سیکرٹری ندیم نثار چودہری ظفروال میں گرفتار
شکرگڑھ (نعیم شیخ/رانا طاہر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر ملک کے دیگر شہروں اور دنیا بھر کی طرح شکرگڑھ میں بھی بار کونسل شکرگڑھ کے صدر چودہری محمد بلال ظہور ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ نارووال کے جنرل سیکرٹری ندیم نثار چودہری ، سینئر نائب صدر چودہری اظہر رشید ایڈووکیٹ ، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی تحصیل شکرگڑھ کے نائب صدر معین حسن صدیقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، بزرگ ماہر قانون چودہری حسن نظامی ایڈووکیٹ ، چودہری حسن اختر ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لاقانونیت آئین شکنی اور موجودہ حکمرانوں کی طرف سے جاری فسطائیت کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ملک میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے تک اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء ریلی نے عمران خان کے حق میں اور حکمرانوں اور ملک میں جاری ان کی فسطائیت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے شرکاء ریلی کا محاصرہ کئے رکھا۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ نارووال کے سینئر رہنما و جنرل سیکرٹری ندیم نثار چودہری کو ظفروال میں دوران احتجاج گرفتار کئے جانے کی اطلاعات موصول یوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ندیم نثار چودہری شکرگڑھ میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد ظفروال میں احتجاجی ریلی میں شرکت کے لئے ظفروال پہنچے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف شکرگڑھ کے تمام عہدیداروں ذیلی تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز و پی ٹی آئی کارکنان نے ظفروال پولیس کی طرف سے ندیم نثار چودہری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔



شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: