منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
دودھوچک میں نایاب نسل کا کوبرا سانپ نکل آیا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعرات  07  اگست  2025ء
ریسکیو ٹیم نے بر وقت کارروائی کرکے خطرناک سانپ کو پکڑ لیا
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) ہمارے نیوز روم کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شکرگڑھ کے قصبہ دودھوچک کے ایک رہائشی کے گھر پرندوں کے پنجرے میں خطرناک کوبرا سانپ گھس آیا۔ پنجرے میں مقید پرندوں کے خلاف معمول شور پر گھر کے افراد متوجہ ہوئے جس پر پنجرے میں کوبرا سانپ کی موجودگی کا پتہ چلا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کمال مہارت سے 15 منٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد کوبرا سانپ کو اپنی گرفت میں لے لیا۔اور اہل خانہ کو اس موذی کی طرف سے پہنچے والے کسی بھی طرح کے نقصان سے بچا لیا۔ ریسکیو ٹیم نے گرفت میں آنے والے نایاب نسل کے کوبرا سانپ کو آبادی سے دور لے جا کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔ اہل علاقہ بالخصوص اہل خانہ نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: