منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ریسکیو ٹیم نے انتووالی قبرستان سے نومولود بچہ تحویل میں لے لیا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعرات  23  اکتوبر  2025ء
مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے نورکوٹ روڈ سے ملحقہ محلہ انتووالی کے قبرستان سے نومولود بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی چیک اپ کے مطابق نومولود کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نومولود کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا ہے جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ دوسری جانب متعلقہ تھانے کی پولیس اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کو گرفت میں لینے کے لئے مصروف تفتیش ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: