ہفتہ   04  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
رکن قومی اسمبلی انوار الحق چودہری کی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے ملاقات
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعرات  20  نومبر  2025ء
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیالات
شکرگڑھ(صہیب حسن صدیقی) رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری انوار الحق  کی سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب سے ملاقات ۔ ملاقات میں شکرگڑھ اور ظفروال کے سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال اور درکار اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شکرگڑھ ہسپتال میں کنسلٹنٹس کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کی سفارش کی گئی تاکہ عوام کو مربوط اور معیاری طبی سہولیات فی الفور فراہم کی جاسکیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے سی ای او ڈاکٹر عدنان اور ایم ایس ڈاکٹر ابوذر کی کارکردگی اور مؤثر انتظامی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ دونوں افسران کی محنت کی بدولت ہسپتال میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔ مزید برآں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ہسپتال کے بقایا فنڈز فوری طور پر ریلیز کرنے کی سفارش بھی کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومتِ پنجاب عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: