ہفتہ   04  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
سرکاری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر درجنوں
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  28  نومبر  2025ء
دکانیں مین بازار میں بھی ٹائلیں نصب کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) سرکاری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے اور دوکانوں پر ٹائلیں نہ لگانے کی پاداش میں شہر کے مرکزی درمان روڈ پر واقع درجنوں دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان دکانداروں نے سرکاری احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جب تک متاثرہ دوکاندار اپنی دوکانوں پر ٹائلیں نصب نہیں کرتے کاروبار زندگی معطل رہے گا۔ دوسری طرف شہر کے مرکزی مین بازار میں بھی ٹائلیں نصب کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دوکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان تاحال اتفاق نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے مبینہ طور پر آئندہ چند روز تک مین بازار کی دوکانوں کو بھی سیل کیا جانا متوقع ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: