منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
تحصیل بار شکرگڑھ 2025–26 کے انتخابات کا عمل مکمل
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   10  جنوری  2026ء
چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ صدر اور چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
شکرگڑھ ٹائمز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوکل نیوز
تحصیل بار شکرگڑھ 2025–26 کے انتخابات کا عمل مکمل، 
چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ صدر اور چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) تحصیل بار شکرگڑھ 2025–26 کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا۔ چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ 256 ووٹ لے کر صدر جبکہ چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ 275 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں صدر کے لئے حافظ عبدالستار کھٹانہ ایڈووکیٹ 147 اور سیکرٹری جنرل کے لئے چودھری ظہیر طور ایڈووکٹ 127 ووٹ حاصل کر سکے۔کل 427 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 24 ووٹ مسترد کئے گئے۔ قبل ازیں بار کی باقی نشستوں کے لئے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اور چھ عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رضوان خان ترین ایڈووکیٹ نائب صدر، حسین خان شیروانی ایڈووکیٹ فنانس سیکریٹری، معین حسن صدیقی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، اصطفیٰ کوہلی ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری، حافظ یاسر کسانا ایڈووکیٹ آڈیٹر اور عبدالجبار ایڈووکیٹ ممبر مشاورتی کونسل بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔ 
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: