منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
کل پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس میں عارضی سست رفتاری یا تعطل کا امکان ہے
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز بدھ  14  جنوری  2026ء
یہ تعطل یا سست رفتاری کا وقفہ دوپہر 2 سے 8 بجے رات تک شیڈول کیا گیا ہے
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) پاکستان میں کل (15 جنوری 2026) انٹرنیٹ سروس میں عارضی سست رفتاری یا تعطل کا امکان، باوثوق ذرائع کے مطابق ایک اہم بین الاقوامی سب میرین انٹرنیٹ کیبل پر مرمت کا کام شیڈول کیا گیا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست یا عارضی طور پر متاثر ہو سکتی۔ مرمت تقریباً دوپہر 2:00 بجے شروع ہو کر تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی، سروس میں وقفے، آن لائن سٹریمنگ، براؤزنگ اور کاروباری کاموں میں عارضی مشکلات ہو سکتی ہیں۔ یہ مکمل بندش نہیں بلکہ عارضی تعطل کا امکان ہے۔ انٹرنیٹ کی سروس بالکل بند ہونے تک نہیں پہنچے گی، تاہم اس میں سست رفتاری یا مختصر وقفے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کل کوئی اہم آن لائن کام کرنا ہے (جیسے بینکنگ، بزنس، کلاس، یا میٹنگ)، تو بہتر ہوگا کہ اُس کو صبح کے وقت یا آج ہی مکمل کر لیں تاکہ مرمتی کام کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: