منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
انوار الحق چودہری کی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے سے خصوصی ملاقات
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعرات  15  جنوری  2026ء
ملاقات میں نارووال تا چک امرو ریلوے ٹریک کی مکمل بحالی کے فزیبلٹی پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
شکرگڑھ (ایڈیٹر نعیم شیخ) رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوار الحق چودہری نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے فرید احمد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں نارووال شکرگڑھ چک امرو تک عرصہ دراز سے بند ریلوے ٹریک کی مکمل بحالی کے فزیبلٹی پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے فرید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نارووال شکرگڑھ تا چک امرو ریلوے ٹریک کی بحالی کےلئے ابتدائی تخمینہ تقریباً 11 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اب اس منصوبے کی تکمیل اور کام کے آغاز کے لئے جلد ہی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا رکن قومی اسمبلی انوارالحق چودہری نے اپنی گفتگو میں اس عوامی منصوبہ کی تکمیل کے لئے جلد از جلد کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے شکرگڑھ کے عوام کے لئے ریلوے بحالی کے اس قیمتی منصوبے کی تکمیل کے لئے اپنے ہر ممکن اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: