منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
ڈپٹی کمشنر نارووال نے شکرگڑھ کا سرپرائز وزٹ کیا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  16  جنوری  2026ء
انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا زمینی حقائق کی بنیاد پر جائزہ لیا۔
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) ڈپٹی کمشنر ضلع نارووال محمد طیب خان نے آج شکرگڑھ کا سرپرائز وزٹ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا زمینی حقائق کی بنیاد پر جائزہ لیا۔ اس اچانک دورے کے دوران انہوں نے سرکاری ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور متعلقہ دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے بریفنگ لی نیز مریضوں و شہریوں سے براہِ راست سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور تعلیمی اداروں کے تدریسی نظام کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ سروس ڈیلیوری میں بہتری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے میڈیا کے مقامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اچانک دورے کا مقصد یہ واضح پیغام دینا تھا کہ صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ریاست کی اصل طاقت مؤثر سروس ڈیلیوری ہوتی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: