منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شکرگڑھ میں جماعت اسلامی کا پر امن عوامی ریفرنڈم کیمپ اکھاڑ دیا گیا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  16  جنوری  2026ء
گزشتہ روز سے لگایا گیا عوامی ریفرنڈم کیمپ پر امن انداز میں چل رہا تھا: فہد یعقوب
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) شکرگڑھ میں جماعت اسلامی کا پر امن عوامی ریفرنڈم کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ جماعت اسلامی کمقامی رہنما فہد یعقوب کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ میں گزشتہ روز سے لگایا گیا  عوامی ریفرنڈم کیمپ جو کہ پر امن انداز میں چل رہا تھا اچانک صبح ڈی سی نارووال کی آمد سے قبل اکھاڑ دیا گیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ھے کہ حکومت پنجاب بوکھلاہٹ کا شکار ھے، جماعت اسلامی شکرگڑھ نے ایسی جگہ کیمپ لگایا ھوا تھا جہاں نہ تو کوئ ٹریفک کا مسلہ درپیش تھا اور نہ ھی کوئ غیر قانونی ایکٹیویٹی ھو رہی تھی، لوگ جوق در جوق انتہائ منظم انداز میں ریفرنڈم میں حصہ لے رہے تھے۔ آج صبح ایک دم ڈی سی نارووال کی آمد سے قبل شکرگڑھ انتظامیہ کا کیمپ کو اکھاڑنا انتہائ غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی اقدام ھے۔ جماعت اسلامی شکرگڑھ اسکی پر زور مذمت کرتی ھے اور شکرگڑھ انتظامیہ کو یہ باور کروانا چاہتی ھے کہ انکے اوچھے ہتھکنڈے عوامی رائے عامہ کے اس پروگرام کو روکنے میں  کسی صورت کارگر ثابت نہ ھوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایکٹیویٹی شکرگڑھ میں گلی گلی محلہ محلہ ھوگی اور ھر صورت ھو گی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: