منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
واپڈا نجکاری خلاف گیپکو ملازمین سب ڈویژن شکرگڑھ کا بڑا احتجاج
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز پیر  19  جنوری  2026ء
احتجاج 26 جنوری تک جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں ریڈنگ، ریکوری اور بلوں کی تقسیم کا کام مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) واپڈا نجکاری کے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔ جان دے دیں گے لیکن واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل چیئرمین چودہری اورنگزیب نے گرڈ اسٹیشن شکرگڑھ میں واپڈا نجکاری کے خلاف جاری گیپکو ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کے نفع بخش ادارے فروخت کرکے پاکستان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پاکستان سٹیل مل کو فروخت کرنے کے بعد پی آئی اے کو بیچ کر مال ہڑپ کرنے والے اب واپڈا نجکاری کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن گیپکو کے غریب اور غیور ملازمین اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ واپڈا نجکاری کے خلاف 16 جنوری سے گیپکو ملازمین سب ڈویژن شکرگڑھ کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج 26 جنوری تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ڈویژنل چیئرمین چودہری اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں گیپکو سب ڈویژن شکرگڑھ کے ملازمین نے ریڈنگ ، ریکوری اور بلوں کی تقسیم کا عمل روک دیا ہے۔ اس موقع پر مزدور اتحاد یونین کے رہنما چیئرمین محمد وسیم جٹ، چودہری محمد عمران، اپوزیشن لیڈر چودہری صغیر احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا نجکاری کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے واپڈا نجکاری کے خلاف اور حکمرانوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی  مقصود احمد ڈویژنل سیکرٹری، چیئرمین محمد بابر، چیئرمین چودہری ساجد،  چودہری سعید مجوعہ،  چودہری خرم، چودہری محمد اظہر، چودہری محمد جاوید سمیت دیگر گیپکو ملازمین سب ڈویژن شکرگڑھ نے جاری احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی اور تمام دفاتر کی مکمل طور پر تالا بندی کی گئی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: