منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شکرگڑھ کے متعدد گلی محلوں میں صارفین بجلی کو شدید مشکلات کا سامنا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   24  جنوری  2026ء
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) بوسیدہ تاریں، ناکارہ مٹیریل اور گیپکو سب ڈویژن شکرگڑھ کی ناکام انتظامی حکمت عملی کے باعث شہر کے متعدد گلی محلوں میں صارفین کو بجلی فراہمی معطل ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پچھلے دو روز سے محلہ بریلوی، سرگالہ کالونی، اندرون چھمال روڈ کے دو محلوں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہے۔ گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت اور بجلی سے متعلقہ دیگر معاملات ٹھپ ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے ایکسیئن گیپکو سب ڈویژن شکرگڑھ یاسر عرفات اور گیپکو ایس ڈی اوز سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: