منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
معروف علمی و ادبی شخصیت مسافر لودھی کو صدمہ، جواں سالہ بیٹا برطانیہ میں انتقال کر گیا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   24  جنوری  2026ء
اس سانحہ ارتحال پر سوگواران سے متعدد علمی، ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کا اظہار افسوس
شکرگڑھ (ایڈیٹر نعیم شیخ) معروف علمی و ادبی شخصیت، اردو و پنجابی کے نامور شاعر، کالم نگار مسافر لودھی آف دین پور حال مقیم راولپنڈی کا جواں سال صاحبزادہ برطانیہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسافر لودھی کے برطانیہ میں چند روز قبل انتقال کر جانے والے صاحبزادے کی میت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل 25 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر گلریز ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ شکرگڑھ پریس کلب کے بانی چیئرمین و شکرگڑھ ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف الحاج محمود الحسن صدیقی، ایڈیٹر نعیم شیخ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر رانا طاہر شہزاد، پی ٹی آئی کے سینئر نظریاتی رہنما حاجی قمر الزمان آف دین پور، سابق صدر بار چودہری محمد بلال ظہور ایڈووکیٹ آف دین پور، بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ کے جوائنٹ سیکرٹری معین حسن صدیقی ایڈووکیٹ، بزرگ سیاستدان اور کشمیری رہنما بشیر احمد قادری، انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر حاجی خالد جاوید کسانہ، بین الاقوامی شیخ کمیونٹی پاکستان تحصیل شکرگڑھ کے صدر میاں شیخ محمد اصغر تلواڑ، جوائنٹ سیکرٹری صہیب حسن صدیقی، تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے رہنما ملک کرامت علی، پیر نعیم اللّٰہ شاہ، محمد اقبال نقشبندی، سابق کونسلر بلدیہ چودہری وقار ظہور آف دین پور و دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے مسافر لودھی کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل کےلئے دعا کی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: