منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شکرگڑھ نارووال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کا خوفناک تصادم
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز اتوار  25  جنوری  2026ء
دو افراد جاں بحق متعدد زخمی
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد+ آن لائن) شکرگڑھ نارووال روڈ پر واقع معروف سٹاپ ملک باغ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے مابین خوفناک تصادم کے بعد مسافر وین ہائی ایس ٹیوٹا سڑک کنارے درخت کے ساتھ ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی شکرگڑھ اور نارووال سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔  ریسکیو اہلکاروں نے مسافر وین میں دبنے والے مسافروں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: