منگل  10  فروری  2026ء
 تازہ ترین 
< >
اسلام آباد میں دل خراش سانحہ پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشک بار ہے
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   07  فروری  2026ء
دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مقامی شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار
شکرگڑھ (ایڈیٹر نعیم شیخ) گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسلام آباد کی ترلائی امام بارگاہ سے ملحقہ جامعہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر شکرگڑھ سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔ اس دل خراش سانحہ کے رونما ہونے پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشک بار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودہری اصغر علی آف نٹلا، سابق وزیر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چودہری محمد بلال ظہور ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ نارووال کے سینئر نائب صدر چودہری اظہر رشید ایڈووکیٹ، سابق نائب صدر بار رانا محمد شفیق ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے رہنما ملک کرامت علی،  معروف ثناء خواں حافظ اعجاز حسین شکرگڑھی، شعیہ مکتب فکر کے رہنما چودہری ضیغم حسین طفیل آف دین پور، لالہ شاہد حسین نتھو کوٹ، پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر چودہری اسجد علی گجر، سینئر صحافی بانی رکن شکرگڑھ پریس کلب میجر ریٹائرڈ منیر اقبال، انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر چودہری خالد جاوید کسانہ، معروف ماہر قانون اقبال خان لودھی ایڈووکیٹ، معروف سیاسی شخصیت سابق وائس چیئرمین بلدیہ قمر الزمان بٹ ایڈووکیٹ، سابق ناظم سٹی حافظ حسیب احمد شیخ، بین الاقوامی شیخ کمیونٹی تحصیل شکرگڑھ کے صدر میاں شیخ اصغر علی تلواڑ، معروف سماجی شخصیت رانا عدیل آف مردووال، فقہ جعفریہ ڈسٹرکٹ نارووال کے رہنما حکیم حاجی غلام عباس، راجہ قمر عباس، سیٹھ محمد عرفان لاہوری چیئرمین بابا جی قطب شاہ دربار کمیٹی و مذہبی امور سمیت دیگر شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ سے ملحقہ جامعہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کےلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس افسوس ناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: